Saturday, 18 February 2017

فروغ مطالعہ کیلئے چند تجاویز

0 comments

کتاب سے دوری اک قومی سانحہ
حل کیا ھے ؟ جواب اھل علم حضرات کی تجاویز کی روشنی میں
1: کتاب بھترین تحفہ ھے کسی بھی موقعہ پر گفٹ دینے کیلئے کتاب بھترین چیز ھے
2؛مسجد کی سطح پر چھوٹی چھوٹی لائبریریاں بنائی جائیں
33:والدین بچوں کو انکی عمر کے لحاظ سے کتابیں لاکر دیں اور ان سے فرمائش کریں کہ بچے ان کو کچھ پڑھ کر سنائیں
44:اور سکول / مدرسہ والوں کو بھی چاھئے کہ لائبریری کا استعمال صرف شوبازی کیلئے نہ کریں بلکہ ھر کلاس کی ٹائمنگ بنائیں کہ بچے اس وقت میں خارجی کتب کا مطالعہ کریں... بچوں کو جب ایک بار کتاب سے انسیت ھو گئی تو پھر آپ کو کھنے کی ضرورت نہ ھوگی
55: ائمّہ کرام بھی اس میں بھت کردار ادا کرسکتے ھیں ... وہ مسجد میں لائبریری بنائیں (اکثر ائمہ کرام کے پاس ذاتی طور پر بھی کافی کتابیں ھوتی ھیں لیکن وہ ان کے ھجرے میں ھی رھتی ھیں)
 اور کتاب کا تھوڑا بھت رینٹ بھی رکھیں.. چاھے ایک روپیہ ھی کیوں نہ ھو... اور اس کرایہ سے مزید کتابیں لیں...
6:امام صاحب مطالعے کا ماحول بنانے کیلئے محنت کریں
77:اچھے ناول پڑھنے کی ترغیب ناول بینی کتب بینی کیطرف لے آتی ھے
88: میڈیا پر جسطرح دیگر اشیاء کی تشھیر کی جاتی ھے قومی فریضہ سمجھتے ھوئے کتابوں کی بھی تشھیر کرنی چاھئے
9:مختلف اھل علم حضرات کے مطالعے کی افادیت پر لیکچر کا اھتمام کیا جائے
100:طلبه کو استاد هی سارا سبق نه پڑھایا کرے مناسب کتب کا انتخاب کر که طلبه کو مطالعه کا مکلف بنا دے. اگلے روز حاصل مطالعه پیش کرواۓ یوں تعلیمی اداروں میں ایک روایت کتب بینی کی چل سکتی هے
111:جگہ جگہ سٹال لگایا جائے .. ساتھ ساتھ کتاب سے شوق پر چهوٹے چهوٹے رسالے چھاپے جائے اور سکول کالجوں مدرسوں کے باہر طلبا اساتذہ میں تقسیم کیا جائے
12:اس وقت انٹرنیٹ پر بے شمار کتب موجود ہیں اور ایک سافٹویئر scribdd کی مدد سے پڑھی جا سکتی ہیں...ہمیں زیادہ سے زیادہ کتب pdf فارم میں اپلوڈ کرنی چاھییں....اور نادر کتب جن کی زبان پرانی ہو چکی ہے انہیں ازسرنو لکھا چاھیے خصوصاً اسلامی کتب کی زبان بہت ہرانی ہے جو ھندوستان کے علماء نے لکھی ہیں...ان کی تجدید ضروری ہے.
133:کتابون سے دوری کی ایک بڑی وجہ ھماری قوم خصوصا نوجوانوں میں سہل پسندی اور تفریحی رجحانات بہت بڑھ گئے ھیں...لوگ کم دل چسپ اور خشک موضوعات سے گھبراتے ھیں...
 اس کے بر عکس پکنک پارٹی...ہلہ گلہ...میڈیا..نیٹ پر وقت گازرنے کو زیادہ فوقیت دیتے ھیں..
 اس لیے کتب بینی کے لیے جب تک زاتی ذوق..گھر کا ماحول..اور اساتذہ کی محنت جب تک نہ ہوگی اس وقت تک کتب بینی کا فروغ نہیں ھو سکتا...
اس کے لیے
4۱۱...جن چیزوں کی طرف آج نوجوان نسل راغب ھے انٹرنیٹ...سوشل میڈیا....موبائل آئ پیڈ...وغیرہ پر پہنچادیا جایے اور اس کی تشہر کی جائے. 15...اچھی لائبریری قائم کی جائے..اور اس کی طرف راغب کیا جائے...
16...کتب میلہ کا زیادہ سے زیادہ انعقاد کیا جایے...
177:کتب بینی سے متعلق ٹاک شوز کروائے جائین

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔